ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور یونیورسٹی 358 طلبہ کو گولڈ میڈل دینے 20لاکھ خرچ کرے گی

بنگلور یونیورسٹی 358 طلبہ کو گولڈ میڈل دینے 20لاکھ خرچ کرے گی

Tue, 01 Jan 2019 12:37:48    S.O. News Service

بنگلورویکم  جنوری (ایس او نیوز) بنگلور یونیورسٹی کی جانب سے 54ویں سالانہ کانووکیشن میں اپنے طلباء کو 358 گولڈ میڈل دیئے جائیں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے آر وینو گوپال نے بتایا کہ ان میڈلس پر 20 لاکھ روپئے کا خرچ آئے گا۔ یہ کانووکیشن جنوری 2019 میں ہونے والا ہے۔ یونیورسٹی نے گولڈ میڈل اور نقد انعامات والے طلبہ و طالبات کی عبوری فہرست ملحقہ کالجوں کو بھیج دی ہے۔ اگر اس میں کوئی اعتراض ہو تو 2جنوری تک کالج والے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اسی دوران کالجوں سے کہا گیا ہے کہ ان منتخب طلبہ کی تصاویر، پتا، موبائل نمبر جیسی تفصیلات جلد سے جلد رجسٹرار (ایوالیویشن) تک پہنچائیں۔ پروفیسر وینوگوپال نے مزید کہا ’’ ٹنڈر طلب کرنے کا کام روک دیا گیا ہے۔ اسے پر چیز کمیٹی اور سنڈیکیٹ کے سامنے رکھنا پڑتا ہے۔ ہر سلور میڈل پر 1.5 گرام سونا چڑھایا جاتا ہے۔


Share: